7 مئی 2014 - 12:31
کامیابی پر شام کے صدر کی تاکید

شام کے صدر بشار اسد نے دہشتگردوں کے مقابلے میں اپنے ملک کی قوم اور حکومت کی فتح پر تاکید کی ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے شامی فوجیوں کے اہل خاندان سے ملاقات میں کہا ہے کہ ان خاندانوں کی طاقت وشجاعت، شام کی استقامت کی بنیاد اوردہشتگردوں کے مقابلے میں فوج کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔بشاراسد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بعض عرب اور مغربی ممالک کی سازشوں کے مقابلے میں شامی فوج اور قوم نے ہمیشہ ایثار وقربانی کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور بہت جلد وہ دہشتگردوں پرمکمل کامیابی کا جشن منائیں گی۔واضح رہے کہ بعض ممالک کے حمایت یافتہ عرب اورمغربی ممالک، دوہزارگیارہ سے شام کے مختلف علاقوں میں بدامنی پیدا کئے ہوئے ہیں جو دہشتگردوں کی حمایت کرکے ہزاروں شامی عوام کے ہونے والے قتل عام کے ذمہ دار بھی ہیں۔

.......

/169